ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

پاکستان کے مختلف شہروں میں مون سون کی بارشوں کا امکان

24 اگست, 2024 12:10

ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کے اسپیل کے تحت موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 25 اگست سے صوبے بھر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا الرٹ جاری کیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ 29 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سمیت کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں کوہ سلیمان اور کیرتھر رینج کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شام یا رات کے دوران ژوب، بارکھان اور گردونواح میں بادل برس سکتے ہیں۔

سندھ میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مٹھی، تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد، خیرپور، دادو اور جامشورو میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top