جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ ڈالا

23 اگست, 2024 20:09

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے ایرس ٹور کے دوران کنگ آف پاپ کہلائے جانے والے مائیکل جیکسن کا 35 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرس ٹور کے دوران لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پہلی سولو آرٹسٹ بن گئی ہیں جنہوں نے ایک ہی ٹور میں ویمبلی اسٹیڈیم میں 8 شوز کیے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ مائیکل جیکسن کے پاس تھا جنہوں نے 1988 میں اپنے بیڈ ٹور کے دوران 7 شوز کیے تھے۔

مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کیوں منسوخ کیے؟ دہشتگردی کا خطرہ

ٹیلر سوئفٹ نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے پہلی سولو آرٹسٹ بنا دیا ہے جو ایک ہی ٹور میں ویمبلی اسٹیڈیم میں آٹھ شوز کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ یا ہمشکل! صارفین دنگ رہ گئے

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ لندن میں پرفارم کرنا پسند ہے لیکن اس ٹور کا تجربہ بہت خاص تھا اور انہوں نے پہلے کبھی اتنا بڑا ہجوم نہیں دیکھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top