جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شردھا کپور نے نریندر مودی کو بھی پچھاڑ دیا

21 اگست, 2024 19:14

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور وزیراعظم نریندر مودی کے فالوورز کی تعداد کو پیچھے چھوڑ کر سوشل میڈیا کی تیسری مقبول ترین شخصیت کا اعزاز حاصل کرلیا۔

شردھا کپور 91.5 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر تیسری سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ہندوستانی بن چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: شوہر ارباز، پھر ارجن کے بعد اب ملائیکہ کا نیا بوائے فرینڈ آگیا

نریندر مودی اس وقت 91.3 ملین فالوورز ہیں اور وہ میٹا کی ملکیت والے پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ہندوستان کے چوتھے مقبول ترین فرد ہیں۔

مزید پڑھیں: شادی کے 2 ماہ بعد ہی سوناکشی گھر فروخت کرنے پر مجبور

اس فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 270 ملین سے زائد ہے جبکہ دوسرے نمبر پر دیسی گرل، پریانکا چوپڑا ہیں جن کے 91.8 ملین فالوورز ہیں، اسی طرح عالیہ بھٹ 85.2 ملین مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر پانچویں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ہندوستانی ہیں۔

دوسری جانب استری 2 کی اداکارہ شردھا کپور کی فلم باکس آفس پر دھوم مچارہی ہے اور 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top