جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جنسی ہراسانی؛ سحر خان نے کون سا ہتھیار خرید لیا

21 اگست, 2024 17:39

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان نے جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات پر اپنی حفاظت کیلئے نیا ہتھیار خرید لیا۔

کراچی سمیت ملک کے بیشر شہروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات سے پریشان اداکارہ نے حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹَیزر خرید لیا تاکہ ملزمان کو سبق سیکھایا جاسکے۔

قبل ازیں کراچی گزشتہ دنوں بچے کے کیساتھ موٹر سائیکل پر سوار شخص نے باحجاب لڑکی کیساتھ نازیبا حرکت کی تھی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی تاہم ملزم ابتک گرفتار نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں: حبا بخاری کو کِس بالی ووڈ اسٹار کا ہمشکل قرار دیا جارہا ہے؟

تاہم ایسے واقعات پر اداکارہ سحر خان نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ملک میں ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے لہٰذا میری تمام لڑکیوں اور خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اس میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔

مزید پڑھیں: فلسطینی پرچم کے رنگوں والے لباس کی کلیکشن متعارف

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے یہ ٹَیزر آن لائن منگوایا ہے، آپ بھی آن لائن شاپنگ کے ذریعے یہ آلہ خرید سکتی ہیں، اس کی قیمت بھی مناسب ہے۔

واضح رہے کہ ٹَیزر ایک ایسا آلہ ہے جس سے تیز کرنٹ نکلتا ہے، یہ آلہ عموماً خواتین اپنے دفاع کے لیے رکھتی ہیں تاکہ اپنی عزت کو محفوظ رکھ سکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top