مقبول خبریں
اسرائیل کا لبنان کے رہائشی عمارت پر حملہ، 9 افراد شہید
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ لبنان کے شہر نباتیہ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 9 افراد شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ انگریزی کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر نباتیہ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 9 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر مہلک راکٹ حملے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کا الزام اسرائیل نے حزب اللہ پر عائد کیا تھا۔
مزید پڑھیں:امریکہ کو اُمید کیوں ہے غزہ جنگ بندی معاہدہ ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ روک سکتا ہے؟
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز کیے گئے فضائی حملے میں لبنان ی مسلح گروپ حزب اللہ کے ارکان کے زیر استعمال ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے تہران میں فلسطینی حماس گروپ کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ایران کی طرح اسرائیل کے خلاف بھی جوابی کارروائی کرنے کا عہد کیا ہے۔