جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کیا آئمہ بیگ نے پاکستان چھوڑ دیا ہے؟

01 اگست, 2024 17:29

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی پاکستان چھوڑنے سے متعلق پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ‘وہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا رخ کررہی ہیں اور شاید جلد وطن واپس نہ آئیں’۔

گلوکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ‘بائے بائے پاکستان – تھوڑے عرصے کیلئے! میں اپنے ملک کو یاد کروں گی کیونکہ میں صرف ایک ہفتے یا دو یا مہینے کے بجائے ایک مخصوص مدت کیلئے جارہی ہوں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘کاش میں اس کو ناخوش نہ چھوڑ رہی ہوتی لیکن آئی کے (میں جانتی ہوں) اللہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا، یہاں تک کہ ذہنی تناؤ اور حالت جس سے ہم ہر روز گزرتے ہیں’۔

مزید پڑھیں: نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر خلیل الرحمان قمر نے بڑا اقدام اٹھالیا

آئمہ بیگ نے نوٹ میں لکھا کہ وہ ملک چھوڑنے کی وجہ سے ‘پاکستان کو یاد کریں گی’ اور ‘بادل بھی روتے ہیں’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top