مقبول خبریں
نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر خلیل الرحمان قمر نے بڑا اقدام اٹھالیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر نے لڑکی کیساتھ نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر بڑا اقدام اٹھالیا۔
خلیل الرحمان قمر نے نازیبا ویڈیوز کے خلاف لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں نازیبا ویڈیو ہٹانے کیخلاف درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں ڈرامہ نگار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے مجھے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں اور پھر ان کے ذریعے مجھے بلیک میل کرکے بھاری رقم بھی بٹوری۔
مزید پڑھیں: ‘بیٹمین کی بیٹی ہے تمیز سے بات کرو’
خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ میرے رقم دینے سے انکار پر ملزمان نے وہ نازیبا ویڈیوز وائرل کردیں، جس سے میری ساکھ متاثر ہوئی لہٰذا ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے حکام نے خلیل الرحمان قمر کی جانب سے درخواست ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس پر جلد تحقیقات شروع کی جائے گی۔
دوسری جانب خلیل الرحمان قمر کی بیٹی والد کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرولز کا نشانہ بن ہوئی ہیں۔