جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

درفشاں سلیم کی چُھپ کر بنائی گئی ‘غیر اختلاقی’ ویڈیو وائرل

14 جولائی, 2024 17:35

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشان سلیم کی چُھپ کر بنائی گئی غیر اختلاقی ویڈیو دیکھ کر مداح سیخ پا ہوگئے۔

اداکارہ درفشاں سلیم ان دنوں لندن میں سیر و تفریح کیلئے فیملی کے ہمراہ موجود ہیں جہاں ایک شخص نے انکی ویڈو ریکارڈ کی اور پرائیوسی کی پرواہ کیے بغیر اُن کی چُھپ کر ویڈیو بنا ڈالی۔

درفشاں سلیم کی وائرل ویڈیو میں وہ پینٹ شرٹ میں ملبوس ہیں اور لندن کی سڑکوں پر گھوم رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا درفشاں اور احمد علی اکبر صلاح الدین ایوبی سیریز میں جلوہ گر ہوں گے؟

اداکارہ اپنے ڈرامے کا گانا سُنتے ہوئے ناصرف گلوکار کی گائیکی کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں بلکہ اپنے موبائل سے اُن کی ویڈیو بھی بناتی ہیں اور پھر اپنے دوستوں کے ہمراہ وہاں سے چلی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم سے دوستی کی خواہشمند پاکستانی اداکارہ کی ویڈیو وائرل

تاہم ویڈیو بنانے والا شخص درفشاں سلیم کا پیچھا کرتے ہوئے اُن کی ویڈیو بناتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ درفشاں سلیم اور اُن کے دوستوں کو اس بات کا علم نہیں کہ کوئی شخص پیچھے سے اُن کی ویڈیو بنا رہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں درفشاں سلیم کے مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top