جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں جون کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں کتنا اضافہ ہوا؟

14 جولائی, 2024 17:18

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ ماہ جون 2024 کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ دو سالوں کے مقابلے میں 137 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ماہ جون 2024 میں گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال (2022-23) کے اسی مہینے کے مقابلے میں 137.91 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

جون 2024ء میں گاڑیوں کی فروخت بڑھ کر 10ہزار 128 یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 4ہزار 257 یونٹس تھی۔

مالی سال 2023-24 (جولائی تا جون) کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال 2022-23 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.63 فیصد کمی واقع ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران 81 ہزار 677 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ تعداد 96 ہزار 811 تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق ہونڈا سوک اور سٹی کے 11ہزار 501 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال (2022-23) میں 12 ہزار 823 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

ٹویوٹا کرولا اور یارس کاروں کی فروخت میں بھی 13.44 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ گزشتہ سال کے 18ہزار 838 یونٹس سے کم ہو کر 16 ہزار 305 یونٹس رہ گئیں۔

سوزوکی سوئفٹ کی فروخت میں بھی 40.38 فیصد کمی واقع ہوئی اور اس کی فروخت گزشتہ سال کے 9 ہزار 338 یونٹس سے کم ہو کر 5 ہزار 567 یونٹس رہ گئی۔

رواں مالی سال کے دوران سوزوکی کلٹس کی فروخت کم ہو کر 3 ہزار 689 یونٹس رہ گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران فروخت 6 ہزار 956 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ سوزوکی ویگن آر کی فروخت بھی گزشتہ سال کے 5 ہزار 434 یونٹس سے کم ہو کر 3 ہزار 595 یونٹس رہ گئی تھی۔

تاہم سوزوکی آلٹو کی فروخت بھی 1.42 فیصد اضافے کے ساتھ 35 ہزار 379 یونٹس سے بڑھ کر 35 ہزار 883 یونٹس رہی جبکہ سوزوکی بولان کی فروخت گزشتہ سال کے 4 ہزار 447 یونٹس کے مقابلے میں کم ہو کر 2 ہزار 774 یونٹس رہ گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top