جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہانیہ عامر کا میل ورژن سوشل میڈیا پر وائرل

12 جولائی, 2024 20:20

پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمشکل بھارتی لڑکے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اپنی خوبصورتی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت حاصل ہے تاہم اب سوشل میڈیا نے ایک بھارتی لڑکے کو راتوں اسٹار بنادیا ہے۔
اداکارہ سے مماثلت کے باعث بھارتی لڑکے کی تصویر کو دیکھ کر مداح حیران ہیں۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

انسٹاگرام پیج ‘دیوا میگزین’ کی جانب سے جاری کیے گئے پوسٹ میں ایک لڑکے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے حوالے سے انسٹاگرام پر یہ تبصرہ کیا جارہا ہے کہ وہ ہانیہ عامر کا میل ورژن ہے۔

ویڈیو میں بھارتی لڑکا بالی وڈ فلم ‘ایک دیوانہ تھا’ کے گیت ‘ہوسانا’ پر لپ سنک کرتا نظر آرہا ہے اور اس کے فیس کٹ کے علاوہ گالوں پر پڑنے والے ڈمپل بھی سوشل میڈیا صارفین کو ہانیہ عامر کی طرح نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم سے دوستی کی خواہشمند پاکستانی اداکارہ کی ویڈیو وائرل

ایک سوشل میڈیا صارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ یہ دونوں بھائی بہن تو نہیں’ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘مجھے تو یہ ہانیہ عامر اور عمران اشرف کا مکسچر لگ رہا ہے ‘۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top