مقبول خبریں
ملک میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 45 ہزار روپے پر آگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے جب کہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قدر 1 لاکھ 92 ہزار 544 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں 14 ڈالر کمی کے بعد سونے کا نرخ 2362 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔