جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

50 کلو سیمنٹ بوری کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

09 جولائی, 2024 14:49

نئے مالی سال کے پہلے ہی ہفتے میں وفاقی بجٹ کے اثرات سے سیمنٹ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاہور میں سیمنٹ کی بوری 150 روپے مہنگی ہوئی، اسلام آباد 151، گوجرانوالہ 147 ،فیصل آباد 140 ،سیالکوٹ 130 ،حیدر آباد 120 اور راولپنڈی میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 107 روپے تک بڑھ گئی ہے جبکہ ایک ہفتے میں خضدار میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری 23 روپے تک مہنگی ہوئی۔

سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 207 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1500 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:سیمنٹ سیکٹر کا 40 ارب روپے سے زائد کا ناجائز منافع

وفاقی بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں صرف ایک روپے اضافہ کیا گیا تھا، حکومت نے سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فی کلو 3 روپے سے بڑھاکر 4 روپے کردی تھی۔

ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری 207 روپے تک مہنگی ہوئی، پشاور 177، بنوں 163، کوئٹہ اور سرگودھا 160، اور ملتان میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 155 روپے مہنگی ہوئی۔

نئی مالی سال کے پہلے ہی ہفتے میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 207 روپے تک اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد سیمنٹ کی بوری کی نئی قیمت 1500 روپے تک پہنچ گئی جب کہ لاہور اور پشاور میں دیگر شہروں کے مقابلے میں سیمنٹ کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top