جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واٹس ایپ کا پروفائل تصاویر میں تبدیلی سے متعلق نیا فیچر متعارف

09 جولائی, 2024 12:18

واٹس ایپ کمپنی نے میٹا اے آئی کی مدد اور (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جو منفرد پروفائل تصاویر تیار کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر کا تجزیہ بھی اے آئی کی جانب سے کیا جائے گا اور صارفین کسی بھی وقت ان تصاویر کو ڈیلیٹ کرسکیں گے، میٹا اے آئی تصاویر کے انداز کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کے بجائے پس منظر تبدیل کرتے ہوئے تصاویر سے اشیاء کو ہٹا سکے گا۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ کا صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچر کی آزمائش

اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جو منفرد پروفائل تصاویر تیار کرے گا۔

آپ کو صرف تحریری ہدایات دے کر واٹس ایپ اے آئی اسسٹنٹ کو بتانا ہے کہ آپ کس قسم کی پروفائل فوٹو چاہتے ہیں۔ اس کے بعد واٹس ایپ کا اے آئی اسسٹنٹ ایک ایسی تصویر بنائے گا جو صرف آپ کو درکار ہوگی۔

اے آئی ٹکنالوجی آپ کی ہدایات پر مبنی ایک تصویر بنائے گی جو آپ کی شخصیت اور دلچسپیوں کی عکاسی کرے گی۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل میٹا نے واٹس ایپ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کے فیچرز متعارف کرائے تھے۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فیچرز صارفین کے لیے کب متعارف کرائے جائیں گے۔

دنیا بھر میں بہت سے صارفین ان اے آئی فیچرز کو استعمال کر رہے ہیں جو چیٹ جی پی ٹی سے ملتے جلتے ہیں۔ ان خصوصیات کے ساتھ آپ ایپ کو چھوڑے بغیر تصاویر بنا سکتے ہیں۔

یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کے لیے میٹا اے آئی کا امیجن اسسٹنٹ استعمال کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top