ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

واٹس ایپ کا صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچر کی آزمائش

02 جولائی, 2024 13:16

واٹس ایپ ایک نئے نوٹیفیکیشن فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے اپ لوڈنگ بند ہونے پر صارف کو واٹس ایپ کھولے بغیر نوٹیفکیشن کے اسٹیٹس سے آگاہ کیا جائے گا، جس سے معلوم ہوگا کہ آپ کی تصاویر یا ویڈیوز بھیجنا بند ہو گیا ہے۔

اگر صارف کی اپ لوڈ کی گئی فائلیں بھیجنے کے دوران فیل ہوجاتی ہیں یا ان میں خلل پڑتا ہے تو پھر بھی مسئلہ برقرار رہتا ہے یا اگر کنکٹیویٹی میں کچھ وقفہ آتا ہے تو واٹس ایپ صارف کو ایپ کھولنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ اس کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر یا ویڈیوز کو فارورڈ نہیں کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ جہاں دنیا بھر کے صارفین کیلئے ایک مقبول میسجنگ ایپ ہے وہیں یہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا بھی بہترین پلیٹ فارم ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ہائی ڈیفینیشن (ایچ ڈی) والی تصاویر کو ڈیفالٹ میڈیا کوالٹی کے طور پر بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

اگر آپ کے پاس اچھے معیار کا اسمارٹ فون ہے تو کسی بھی تقریب کے اختتام پر گھر والے آپ سے واٹس ایپ پر آج کی تصاویر ضرور پوچھیں گے۔

نیا فیچر فی الحال آئی او ایس صارفین کے تازہ ترین بیٹا ورژن یا کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے لہٰذا امکان ہے کہ یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top