جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایئر کنڈیشن، فریج سمیت دیگر الیکٹرانکس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

06 جولائی, 2024 10:53

نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں اضافی ٹیکس کی وجہ سے ایئر کنڈیشن، فریج سمیت دیگر الیکٹرانس اشیا  مہنگی ہوگئی ہیں۔

حالیہ بجٹ نے غریب عوام کی کمر توڑدی جب کہ رہی سہی کثر اضافی ٹیکسز نے نکال دی اور الیکٹرانکس سامان پر لگے ٹیکس نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔

بجٹ میں نئے ٹیکسز کی بھرمار کے باعث ایئر کولر، ایئر کنڈیشن، فریج اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔

دکانداروں کا کہنا ہے حالیہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے ٹیکسز کی بھرمار کے بعد الیکٹرانکس اشیا غریب کی پہنچ سے مزید دور کردی گئیں جب کہ فروخت میں کمی سے نقصان ہمارا ہی ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top