جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی

04 جولائی, 2024 10:53

وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹتری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا جس کی منظوری کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2024-25 کے لیے کیا گیا تھا اور بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

اس کے علاوہ ذرائع نے مزید بتایا کہ اتھارٹی نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا جب کہ  وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

یہ بھی پڑحیں: 

آئی ایم ایف کی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور معاشی فیصلوں کی تعریف

آئی ایم ایف نے بجلی، گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

بتایا جا رہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) شرائط کے تحت وفاقی حکومت کو10 جولائی تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہوگا۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا صارفین پر تقریباً 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top