جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی ایم ایف کی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور معاشی فیصلوں کی تعریف

04 جولائی, 2024 10:43

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پاکستان کے سخت معاشی فیصلوں اور کوششوں کو سراہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان  نئے قرض پروگرام کی شرائ کے حوالے سے بجٹ میں کی جانے والی کوششوں پر ورچوئل بات چیت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو بجٹ میں گیس کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر سخت معاشی فیصلوں کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ جہاں تک پاکستان کے لیے نئے قرضے کا تعلق ہے تو رواں ماہ کے آخر تک ایک اہم پیش رفت متوقع ہے اور اس پروگرام کا حجم 6 ارب ڈالر سے 8 ارب ڈالر کے درمیان ہوسکتا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے تمام پیشگی شرائط مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ حکومت مالیاتی ادارے کی طرف سے مقرر کردہ دیگر شرائط کو بھی پورا کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کی روشنی میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے پر کام جاری ہے اور بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان یکم جولائی سے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کرے اور نیپرا کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔

آئی ایم ایف نے ٹیکس چھوٹ اور سبسڈیز کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

29 واضح رہے کہ جون کو آئی ایم ایف نے بجٹ 2024-25 کی منظوری کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پاکستان سے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top