جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حمل کی تردید کیلئے اُشنا شاہ نے منفرد انداز میں ویڈیو شیئر کردی

27 جون, 2024 18:47

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کی ترید کیلئے ویڈیو جاری کردی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں سرخ اور سفید رنگ کی فراک زیب تن کیے کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے،

مذکورہ تصویر میں اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ یادگار لمحات کو انجوائے کرتی نظر آئیں تاہم لباس کو دیکھتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں اشنا شاہ کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیوں نے زور پکڑ لیا۔

مزید پڑھیں: شوہر کیسا ہونا چاہیے؟ مہوش حیات نے بتادیا

اگرچہ اس پوسٹ پر ہونے والی قیاس آرائیوں پر اداکارہ ے ردِ عمل دیتے ہوئے تردید کردی تھی لیکن اب اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر رکھے گئے سوال جواب کے سیشن میں یہی سوال پوچھے جانے پر دلچسپ انداز میں جواب دیا۔

انہوں نے مداحوں کیلئے ویڈیو جاری کی جس میں وہ ڈھیلی قمیص پہنی نظر آئیں جس کے بعد ایک شخص ان کی قمیص کی فٹنگ کردی اور اداکارہ اپنے ایکشن سے لوگوں سے یہ سوال کرتی دکھیں کہ وہ کیسے اس قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں جو سچ ہی نہیں۔

"اس اسٹوری پر اشنا شاہ نے لکھا کہ نہیں میں حمل سے نہیں ہوں مگر اس بات کا برا مان چکی ہوں۔”

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top