جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں سونا مہنگا ہوگیا

24 جون, 2024 16:09

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو فی تولہ سونا 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2850 روپے پر برقرار ہے۔

اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں 8 ڈالر مہنگا ہو کر سونے کا بھاؤ 2328 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

اس بات کو تسلیم کرنا بہت ضروری ہے کہ عالمی مارکیٹ کے رجحانات سے متاثر ہوکر پاکستان میں سونے کے نرخ دن بھر نمایاں طور پر تبدیل ہوسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top