جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا کا اسرائیل کو حزب اللہ سے محاذ آرائی نہ کرنے کا مشورہ

21 جون, 2024 19:08

امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو حزب اللہ کے ساتھ محاذ آرائی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹونی بلنکن نے اسرائیلی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اور وزیر اسٹریٹجک افیئرز سے ملاقات کے دوران حزب اللہ سےتنازعے کو مزید نہ بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام سے ملاقات کے دوران امریکی سیکرٹری خارجہ نے غزہ میں جنگ بند ی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ لبنانی سرحد پر اسرائیلی فوج کی حزب اللہ کے خلاف حملوں میں تیزی آگئی ہے جب کہ تین روز قبل اسرائیل نے لبنان پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

حزب اللہ نے اسرائیل پر 100 راکٹس اور 30 ​​ڈرونز سے حملہ کردیا

حزب اللہ کا اسرائیل کے اسلحہ ساز کارخانے پر حملہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی سرحد پر اسرائیل اور حزب اللہ کی جھڑپوں میں چارسو پچپن لبنانی شہید ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top