ہفتہ، 20-جولائی،2024
( 14 محرم 1446 )
ہفتہ، 20-جولائی،2024

EN

حزب اللہ کا اسرائیل کے اسلحہ ساز کارخانے پر حملہ

19 جون, 2024 15:16

غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ نے نام نہاد جدید اسرائیلی فوج کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا۔

حماس اور حزب اللہ  کی کارروائیوں سے اسرائیلی حکومت میں کہرام مچ گیا ہے، تازہ کارروائی میں حزب اللہ نے اسرائیل کے ایک اسلحہ ساز کارخانے پر حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ کے جاری بیان کے مطابق مجاہدوں نے صیہونی اسلحہ ساز کارخانے بالاسان کو فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا، اس کارخانے میں صیہونی فوج کی گاڑیوں میں لگائے جانے والے ہتھیار اور ساز و سامان بنائے جاتے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیل پر 100 راکٹس اور 30 ​​ڈرونز سے حملہ کردیا

غزہ میں صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد سے ہی حزب اللہ لبنان سے اسرائیلی فوجی تنصیبات اور فوجیوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top