جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلم کی شوٹنگ کے دوران جِن دیکھا، اداکارہ کا انکشاف

13 جون, 2024 20:11

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران حقیقت میں جِن دیکھا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی، اس دوران انہوں نے زندگی کا ایک خوفناک واقعہ بھی سُنایا جوکہ اداکارہ کے ساتھ اُن کی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے آزاد کشمیر گئی تھیں جہاں شوٹنگ کے دوران کمرے میں جِن آگیا تھا۔

مزید پڑھیں: کبریٰ خان پاکستان کے کس کرکٹر کو پسند کرتی ہیں؟

اُنہوں نے کہا کہ وہ کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی تو اُنہوں نے دیکھا کہ کوئی دوسری مخلوق (جِن) باہر آئی ہے اور اُس نے اداکارہ کی طرف دیکھا۔

کبریٰ خان نے کہا کہ جب اُنہیں محسوس ہوا کہ کمرے میں کوئی دوسری مخلوق موجود ہے تو اُنہوں نے ڈرتے ہوئے اپنے موبائل میں سورۃ رحمٰن اور سورۃ البقرہ کی تلاوت لگالی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد، اُنہیں معلوم ہوا کہ اُن کے کمرے کی دیوار کے ساتھ قبرستان تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top