جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کم عمر ترین حاجی گرمی کے باعث مکہ مکرمہ میں انتقال کرگیا

13 جون, 2024 19:42

مصر سے تعلق رکھنے والا کم عمر ترین حاجی دوران ممکنہ شدید گرمی کے باعث مکہ مکرمہ میں انتقال کرگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال حج کرنے والے خوش نصیبوں میں شامل کم عمر ترین حاجی یحییٰ رمضان حالت احرام میں اپنے والدین کے ہمراہ خانہ کعبہ کا طواف کرنے والا ننھا حاجی یحییٰ محمد رمضان حج کے مناسک کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگیا۔

خاندان کی جانب سے ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ یحییٰ مسجد میں زیادہ درجہ حرارت برداشت نہیں کر سکا اور خالق حقیقی سے جاملا۔

مزید پڑھیں: رواں سال حج سیزن کے دوران پہلے خوش نصیب بچے کی ولادت

دوسری جانب کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بچہ سعودی عرب میں رہائشی عمارت کے اوپر سے گرنے سے ہلاک ہوا جس کے نتیجے میں فوری موت واقع ہوئی۔

یحییٰ کے انتقال کی اصل وجہ تو سامنے نہ آسکیں تاہم ننھے حاجی کی نماز جنازہ جامع مسجد میں ادا کردی گئی اور انہیں مقدس شہر میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top