ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

رواں سال حج سیزن کے دوران پہلے خوش نصیب بچے کی ولادت

11 جون, 2024 10:59

سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کیلئے آنے والی نائجیریا کی خاتون نے مکہ مکرمہ میں ایک صحت مند اور خوش قسمت بچے کو جنم دے دیا۔

سعودی طبی حکام نے بتایا کہ بچے کی پیدائش نارمل تھی اور دونوں ماں اور انکے بچے کی حالت مستحکم ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق رواں سال حج سیزن کے دوران ہونے والی یہ پہلی پیدائش ہے۔

مزید پڑھیں:بغیر اجازت حج ادائیگی؛ سعودی حکومت نے 3 عازمین کو مکہ سے نکال دیا

مکہ ہیلتھ کلسٹر کا کہنا ہے کہ خاتون جو حمل کے 31 ویں ہفتے میں تھیں انہیں زچگی کے دوران تکلیف کے بعد ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 30 سالہ خاتون نے مکہ مکرمہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں ایک بچے کو جنم دیا جس کا نام محمد رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتون کو شدید درد کی وجہ سے حمل کے 31 ہفتوں کے بعد اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل کیا گیا تھا۔ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے کی مکہ مکرمہ کے ایک اسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب خاتون زائرین نے اپنے اور بچے کی غیر معمولی دیکھ بھال پر طبی عملے کی تعریف کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top