ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بغیر اجازت حج ادائیگی؛ سعودی حکومت نے 3 عازمین کو مکہ سے نکال دیا

09 جون, 2024 20:38

سعودی حکومت نے بغیر اجازت حج ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچنے والے 3 لاکھ عازمین کو شہر سے باہر نکال دیا۔

غیر ملکی خبررسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد فرزندگان توحید نے حج کی سعادت حاصل کی تھی اور رواں برس یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ متوقع ہے۔

سعودی حکومت بھیڑ کے باعث حادثات سے بچانے کیلیے مناسک حج کی ادائیگی کے لیے کچھ اصول و ضوابط وضع کیے تھے جن میں سے ایک حج کے لیے این او سی حاصل کرنا تھا تاہم ضوابط کی خلاف ورزی پر سعودی سیکیورٹی فورسز نے 3 لاکھ سے زائد غیر مجاز عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا۔

مزید پڑھیں: عازم حج طواف ادائیگی کے فوراً بعد انتقال کرگئے

اسی طرح گردن توڑ بخار کی ویکسین نہ لگوانے والے سیکڑوں حاجیوں کے اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے۔

سیکیورٹی ایجنسیز نے 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد ایسے افراد کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے حج پرمٹ کے بغیر رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ یہ اقدامات 2015 کو منیٰ میں ہونے والی بھگدڑ میں 2 ہزار سے زائد حاجیوں کی شہادت جیسے واقعے سے بچنے کیلیے کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آچکا ہے اور یوم عرفات 15 جون کو جب کہ عید الاضحٰی 16 جون کو ہوگی اور ابھی سے 13 لاکھ عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top