ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عازم حج طواف ادائیگی کے فوراً بعد انتقال کرگئے

05 جون, 2024 21:08

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ جانے والے عازم طواف کی ادائیگی کے بعد انتقال کرگئے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ محمد زبیر نے 11 گھنٹے میں حج کیلئے درخواست دی جوکہ غیر متوقع طور پر قبول بھی ہوگئی لیکن وہ شخص طواف مکمل کرتے ہی خالقِ حقیقی سے جا ملا۔

محمد زبیر اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے بدھ کی صبح مکہ مکرمہ پہنچے تھے اور نسک کارڈ وصول کرنے کے بعد دیے گئے وقت کے مطابق رات 9 بجے حرم شریف کے مطاف میں داخل ہوئے۔

محمد زبیر نے اہلیہ کے ہمراہ طواف کیا جس کے بعد وہ سعی کے لیے صفا کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک گر پڑے۔ انہوں نے خود کو سنبھالا اور اٹھنے کے بعد چند قدم چلے جس کے بعد وہ دوبارہ گر کر بے ہوش ہو گئے۔

اس موقع پر وہاں موجود حرم شریف کی انتظامیہ نے فوری طور پر ہلال احمر کی ٹیم کو طلب کیا، تاہم امدادی ٹیم کے وہاں پہنچنے تک ملائیشین عازم حج کی روح پرواز کرچکی تھی۔

رپورٹس کے مطابق انتقال کرجانے والے محمد زبیر کو کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں تھی اور نہ کبھی کسی مستقل عارضے کی کوئی شکایت کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top