جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی ایم ایف کی آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی

27 مئی, 2024 15:40

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال پاکستان کےتجارتی خسارے میں اضافےکی پیش گوئی کر دی۔

ایک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہا کہ مالی سال پاکستان کےتجارتی خسارے میں 4 ارب 16کروڑ50 لاکھ ڈالرزاضافےکا امکان ہے جس کے بعد تجارتی خسارہ بڑھ کر27 ارب 92 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ہو سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے درآمدات میں 5 ارب 51 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، مالیاتی ادارے نے کہا کہ نئے مالی سال درآمدات کا حجم 60 ارب 48 کروڑ تک جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نئے مالی سال پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز اضافے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال پاکستان کی برآمدات 32 ارب56 کروڑ ڈالرز رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے کہا کہ رواں مالی سال پاکستان کا تجارتی خسارہ 23 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہنے اور جاری مالی سال پاکستان کی درآمدات 54 ارب 96 کروڑ ڈالرز  رہنے کا تخمینہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top