جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سنگاپور ایئرلائن کی پرواز شدید جھٹکوں کی لپیٹ میں آگئی

21 مئی, 2024 16:54

لندن سے اڑان بھرنے والی سنگاپور ایئرلائن کی پرواز شدید جھٹکوں کی لپیٹ میں آگئی جس کے باعث فلائٹ میں موجود ایک مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور جانے والے بوئنگ 300ER – 777 کو بنکاک کی طرف موڑ کر وہاں لینڈ کروادیا گیا۔

ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ فلائٹ ایس کیو 321 میں کل 211 مسافر اور 18 عملہ سوار تھا۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے متعلق نئی ہدایات جاری

فیس بک پر جاری ایک پوسٹ میں ایئرلائن کا کہنا تھا کہ سنگاپور ایئر لائنز متوفی کے خاندان کے ساتھ تعزیت کرتی ہے۔

ایئر لائن نے مزید کہا کہ وہ مسافروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تھائی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اور کسی بھی اضافی مدد کی ضرورت کے لیے ایک ٹیم بنکاک بھیج رہی ہے۔

دوسری جانب تھائی حکام نے بھی ایمبولینسیں اور ہنگامی ٹیمیں سوورنا بھومی ہوائی اڈے پر روانہ کر دی ہیں، تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ فلائٹ میں کیا ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top