ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے سے متعلق نئی ہدایات جاری

21 مئی, 2024 13:07

دنیا کی مقبول ترین اور مختصر ویڈیو سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے لیے نئی اور اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

اپنی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز میں ٹک ٹاک انتظامیہ نے مطلع کیا ہے کہ خطرناک غذا، منشیات کے استعمال، جنسی استحصال، تشدد اور نفرت انگیز مواد سمیت مختلف موضوعات پر مواد اب فار یو فیڈ میں ظاہر نہیں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ 13 سال سے کم عمر کے بچوں کے اکاؤنٹ پر سخت پابندی ہوگی اور صرف بچوں کے لیے موزوں مواد دکھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک نے یوٹیوب کی جگہ لینے کیلئے فیچر میں بڑی تبدیلی کردی

موجودہ گائیڈ لائنز کے مطابق نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی فور یو فیڈ پر ٹک ٹاک پر مذکورہ بالا تمام موضوعات پر مواد نہیں دیکھ سکیں گے اور ایپلی کیشن کا الگورتھم ایسے مواد کے اطلاق کی اجازت نہیں دے گا۔

مذکورہ ہدایات ٹک ٹاک کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری کی گئی تھیں جن پر تین روز قبل 17 مئی سے عمل درآمد کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ویڈیوز میں ایسا خطرناک مواد نہیں دکھایا جائے گا جو مختلف خطوں یا ممالک میں متنازعہ رہا ہو۔ اس کے علاوہ، مختلف قسم کے چیلنجوں کا مواد نہیں دیکھا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top