مقبول خبریں
چیئرمین پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رواں برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بہتر کارکردگی کے لیے چئیرمین پی سی بی نے اہم فیصلے کرلیے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، لہٰذا کپتان سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب میں قومی سلیکشن کمیٹی بااختیار ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ساتھ دیگر سلیکٹرز کی تقرری کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:
شین واٹسن کا پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے بجائے آئی پی ایل کمنٹری کا انتخاب
شاہین آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے ہوگا، قومی ٹیم ایونٹ کا اپنا پہلا میچ میزبان امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی۔