مقبول خبریں
خلائی جہاز عملے کو خلا میں چھوڑ کر زمین پر واپس آگیا
بوئنگ کا اسٹار لائنر خلائی جہاز کو تکینیکی مسائل کا سامنا کرنے کی وجہ سے خلا میں عملے کو چھوڑ کر واپس زمین پر آنا پڑ گیا۔
خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق خلا میں تین ماہ کے آزمائشی مشن پر جانے والے بوئنگ کا اسٹار لائنر خلائی جہاز نیو میکسیکو پہنچ گیا، جسے تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور اپنے 2 خلابازوں کو عارضی طور پر خلا میں چھوڑنا پڑا۔
ناسا کے لائیو اسٹریم سے پتہ چلتا ہے کہ اسٹار لائنر کا زمین تک کا 6 گھنٹے کا سفر بظاہر بغیر کسی رکاوٹ کے اختتام پذیر ہوا جس سے اسکے مشن کے اہم آخری مرحلے میں اس کے تھرسٹرز کے ساتھ پہلے سے مسائل کے باوجود کامیابی حاصل ہوئی۔
مزید پڑھیں:ناسا کا46 سال سے محو سفر خلائی جہاز خراب
یہ خلائی جہاز ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر ایک منٹ پر نیو میکسیکو کے صحرا میں واقع وائٹ سینڈز اسپیس ہاربر پر اترا۔
خلائی جہاز کے عملے کے 2 ارکان بوچ ولمور اور سنی ولیمز حفاظتی خدشات کی وجہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں ہی موجود ہیں تاہم توقع ہے کہ خلا باز بچ ولمور اور سنی ولیمز فروری 2025 تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر رہیں گے۔
‘حوصلہ شکنی’
امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے اسٹار لائنر کو معمول کے مشنز کیلئے سرٹیفکیٹ دینے سے قبل اس مشن کا مقصد آخری آزمائشی پرواز ہونا تھا۔
تاہم ادارے کی جانب سے حفاظتی خدشات کے پیش نظر خلا بازوں کو کیپسول سے دور رکھنے کے فیصلے نے بوئنگ کی جانب سے کلین ریٹرن کے باوجود جہاز کے سرٹیفکیشن کے راستے کو غیر یقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے۔