مقبول خبریں
رونالڈو پر میچ کے دوران نازیبا اشارہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد
فٹبال میچ کے دوران شائقین کی جانب نازیبا اشارہ کرنے پر پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
سعودی فٹبال فیڈریشن نے النصر کے فٹبالر رونالڈو پر ایک میچ کیلئے معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر 10 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ عائد کر دیا۔
رونالڈو نے الشباب کے خلاف 2-3 سے فتح حاصل کرنے کے بعد شائقین کی جانب نازیبا اشارہ کیا تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الشباب کے شائقین نے میچ کے دوران میسی کے نام کے نعرے لگائے تھے جس پر اسٹار فٹبالر رونالڈو نے میچ میں برتری حاصل کرنے کے بعد شائقین کی جانب سے لگائے گئے نعروں کے جواب میں نازیبا اشارہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: میسی نے سابقہ کلب بارسلونا کو اپنا ’بیلن ڈی آر ایوارڈ‘ عطیہ کر دیا
سعودی فٹبال فیڈریشن کے مطابق رونالڈو کو 10 ہزار سعودی ریال یعنی 2666 ڈالر جبکہ الشباب کو 20 ہزار سعودی ریال شکایت درج کروانے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔