جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

رونالڈو پر میچ کے دوران نازیبا اشارہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد

29 فروری, 2024 16:58

فٹبال میچ کے دوران شائقین کی جانب نازیبا اشارہ کرنے پر پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

سعودی  فٹبال فیڈریشن نے النصر کے فٹبالر رونالڈو پر ایک میچ کیلئے معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر 10 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ عائد کر دیا۔

 رونالڈو نے الشباب کے خلاف 2-3 سے فتح حاصل کرنے کے بعد شائقین کی جانب نازیبا اشارہ کیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الشباب کے شائقین نے میچ کے دوران میسی کے نام کے نعرے لگائے تھے جس پر اسٹار فٹبالر رونالڈو نے میچ میں برتری حاصل کرنے کے بعد شائقین کی جانب سے لگائے گئے نعروں کے جواب میں نازیبا اشارہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میسی نے سابقہ کلب بارسلونا کو اپنا ’بیلن ڈی آر ایوارڈ‘ عطیہ کر دیا

سعودی فٹبال فیڈریشن کے مطابق رونالڈو کو 10 ہزار سعودی ریال یعنی 2666 ڈالر جبکہ الشباب کو 20 ہزار سعودی ریال شکایت درج کروانے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top