جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل کی رفح میں رہائشی عمارت پر فضائی کارروائی،عورتوں بچوں سمیت10افراد شہید

25 فروری, 2024 09:46

 

غزہ: اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے بڑے شہررفح میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی کارروائی کرکے10 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی خبرایجنسی وفا نے بتایا کہ اسرائیل نے فضائی کارروائی میں شاہین خاندان سے تعلق رکھنے والی رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جہاں ابوحمرا اور ابو سلطان سے بے گھر ہونے والے افراد مقیم تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فضائی کارروائی ایک مارکیٹ جانے والی مصروف سڑک پر کی گئی، جس کے نتیجے میں عمارات اور گاڑیوں کو بدترین نقصان پہنچا، الجزیرہ نے نامہ نگاروں نے بتایا کہ سڑک پر جاں بحق ہونے والوں میں شامل خواتین، بچوں اور بزرگوں کی لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔

میڈیا کے مطابق 24گھنٹوں میں 8مقامات پر حملے کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 83افراد شہیدااور 123زخمی ہوگئے۔

ان حملوں کے بعد فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد29ہزار606 ہوگئی جب کے 69 ہزار737زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیل کی وسطیٰ غزہ میں گھروں پر بمباری، 40فلسطینی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top