مقبول خبریں
بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت کا قیام عمل میں لانے کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 3 سیاسی جماعتیں مخلوط حکومت بنائیں گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا حصہ ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اتفاق کے بعد معاہدے کو آج حتمی شکل دینے کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی سےجبکہ سینئر وزیر مسلم لیگ ن سے ہوں گے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کو بھی اہم وزراتیں ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کی تعیناتی مسلم لیگ ن سے کی جائے گی۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی ن لیگ جبکہ ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سازی کے معاملات طے، شہباز شریف وزیراعظم اور زرداری صدر ہوں گے
ذرائع کا کہبنا ہے کہ بلوچستان کابینہ میں پی پی اور ن لیگ کے6،6جبکہ باپ پارٹی کے 2وزیر ہوں گے جبکہ مشیروں کی تعیناتی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے کی جائے گی۔