مقبول خبریں
انتخابی نتائج: جماعت اسلامی کا کل یوم سیاہ منانے کا اعلان
امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کل یومِ سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انتخابی نتائج میں دھاندلی پر کل یوم سیاہ منائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالت بھی گئے، یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، اس نتائج اور جعل سازی کو برداشت نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعتِ اسلامی کا کے پی میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون سے انکار
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شکریہ کراچی کے بینرز لگائے گئے ، علوم نہیں ایم کیو ایم کس کا شکریہ ادا کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان کا پی ایس 129کی نشست چھوڑنے کا اعلان