جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

9 مئی مقدمات: علی امین سمیت نو منتخب ارکانِ اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ

14 فروری, 2024 14:00

عام انتخابات 2024 میں رکن اسمبلی منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی۔

نو مئی کیس کے مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنماء 282 کارکن تاحال انتہائی مطلوب ہیں جن کو قانون کی گرفت میں لینے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

عام انتخابات 2024 میں کامیاب ہونے والے اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کے پی کے وزیرِاعلیٰ نامزد کئے جانے والے علی امین گنڈا پور سمیت کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال، امتیاز شیخ نو مئی کے واقعات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں۔

نو مئی مقدمات میں عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق اشتہاریوں کے روابط کا تعین کرنے کے لیے جیوفینسنگ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ

جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا

جے ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے۔ اشتہاریوں کو ٹریس کرنے کے لیے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی مدد لی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top