جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ

13 فروری, 2024 20:34

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ عوام نے الیکشن میں اپنا فیصلہ سنا دیا، ہماری نیشنل اسمبلی میں 180 سیٹیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈا پور حکومت بنائے گا، ہم دوسری جماعتوں سے بھی بات چیت کرنے کو تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے مجھے اہم ذے داری دی ہے۔

رؤف حسن نے کہا کہ عمران خان نے مجھے مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی ذمے داری بھی دی ہے،  البتہوفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنائے گی اور صوبے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ہوں گے۔

نوٹ: اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top