جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن 2024 میں خواتین کی نمائندگی کتنے فیصد ہے؟ فافن کی رپورٹ جاری

06 فروری, 2024 16:33

اسلام آباد: انتخابات میں سیاسی خواتین امیدواروں سے متعلق فافن نے اپنی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات 2024 میں مختلف سیاسی جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار ہیں۔ ملک کی 77 سیاسی جماعتوں نے 4.5 فیصد خواتین اُمیدوار نامزد کی گئی ہیں۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق انتخابی حلقوں پر 4.91 فیصد یعنی 92 خواتین امیدوار ہیں۔ یہ تجزیہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابی اُمیدواروں کے فارم 33 کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کیلئے سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں پاک فوج تعینات

  واضح رہے کہ آئندہ انتخابات میں خواتین ووٹرز کی تعداد میں بھی ایک بڑا اضافہ سامنے آیا ہے 8 فروری کو 22.5 ملین خواتین ووٹ دے کر حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گی جن میں 2018 سے اب تک 12.5 ملین خواتین شامل کی گئی ہیں۔ 2018 سے 2024 تک خواتین ووٹرز کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top