جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عدالتیں آزاد ہیں، نگراں حکومت انہیں کنٹرول نہیں کرسکتی، مرتضیٰ سولنگی

03 فروری, 2024 14:29

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان آزاد ملک ہے، سب کو تنقید کا حق حاصل ہے، عدالتیں آزاد ہیں، نگراں حکومت انہیں کنٹرول نہیں کرسکتی۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے غیر ملکی مبصرین اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت ہے اور  ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری ہے قومی اسمبلی کی 266نشستوں پر انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں کروڑوں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ انتخابات میں 20لاکھ خواتین ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

انتخابات کی تیاریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ الیکشن کیلئے اقدامات مکمل کرلیے گئے، صاف و شفاف الیکشن کیلئے ہر وسائل موجود ہیں۔ انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کو 3حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس سب سے پہلے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی جبکہ دوسرے حصے میں ایف سی اور رینجرز سیکیورٹی دیں گے اور تیسرے حصے میں پاک فوج کوئیک رسپانس پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مچھ آپریشن ،لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب

مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آزاد ملک ہے، سب کو تنقید کا حق حاصل ہے عدالتیں آزاد ہیں، نگراں حکومت انہیں کنٹرول نہیں کرسکتی۔افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں نے افغانستان کو اپنا مسکن بنا رکھا ہے القاعدہ اور ٹی ٹی پی افغانستان میں سرگرم ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top