جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مچھ آپریشن ،لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب

03 فروری, 2024 12:47

 

بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی مزید تصاویر منظرِ عام پر آگئیں ہیں۔

لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بھی بے نقاب ہوگئی جبکہ مارے گئے دہشت گردعبدالودود ساتکزئی کو لاپتہ افراد میں شامل کرکے ریاست مخالف پروپیگنڈا کیا گیا۔

مچھ حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی مزید تصاویر منظر عام پر آگئیں جبکہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کامیاب ”مچھ کلئیرنس آپریشن“ مکمل کیا جاچکا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا گیا، ”مچھ کلئیرنس آپریشن“ کے دوران مجموعی طور پر 24 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بھی بے نقاب ہوگئی، بے نقاب ہونے والی سازش کی واضح مثال مچھ حملے میں ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت ہے۔

دہشت گرد عبدالودود ساتکزئی جس کو لاپتہ افراد میں شامل کرکے ریاست مخالف پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا وہ مچھ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہوگیا۔

اس سے قبل دہشت گرد امتیاز احمد ولد رضا محمد بھی لا پتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا، جو سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارا گیا۔

ہلاک دہشت گرد عبدالودود ساتکزئی کی بہن 12 اگست2021 سے بھائی کی گمشدگی کا راگ الاپ رہی تھی۔

یہ پڑھیں : مچھ اور کولپور میں حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن، تین روز میں 24 دہشتگرد ہلاک

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top