جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے قریب دھماکا

02 فروری, 2024 20:50

کراچی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان  (ای سی پی) کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا الیکشن کمیشن آفس کی دیوار کے ساتھ ہوا جس کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ واقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی جنوبی ساجد سدوزئی نے کہا کہ بارودی مواد تھیلی میں رکھا گیا تھا،گاڑی صاف کرنے والے نوجوان نے شاپر دیکھا اور اٹھا کر فٹ پاتھ  پر رکھ  دیا۔

ساجد سدوزئی کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ واقعہ خوف و ہراس پھیلانے کی سازش لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سی پیک روڈ پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top