جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین میں پالتو جانور کروڑوں کے مالک بن گئے

30 جنوری, 2024 12:37

انسانوں کو تو کروڑپتی بنتے سنا تھا لیکن چین میں ایک کروڑ پتی خاتون نے اپنی تمام دولت اپنے بچوں کے بجائے اپنے پالتو جانوروں کے نام کر کے جانوروں کو کروڑ وں کا مالک بنا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لوئی نامی ممعر چینی خاتون نے 28 لاکھ ڈالر کے اثاثے (پاکستانی روپے میں جس کی مالیت 78 کروڑ سے زائد ہے) اپنے پالتو جانورو کے لیے چھوڑ دیئےہیں ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے تین بچے ہیں، لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ ان کے بچوں نے اس کی دیکھ بھال نہیں کی، جبکہ اس کے بڑھاپے میں بھی کتے بلیاں اس کے پاس رہیں۔
چین کے ماہر قانون کا کہنا ہے کہ خاتون کی یہ وصیت اس کی دولت پر نافذ نہیں ہوسکتی، کیونکہ ایسا کرنے کےلیے انہیں ایک ویٹرنری کی ضرورت ہوگی،ویٹرنری اس کے مرنے کے بعد دولت پالتو جانوروں اور اس کے بچوں کی دیکھ بھال پر خرچ کرسکے گا۔
سوشل میڈیا پر خاتون کے اس عمل کو خوب سراہا جارہا ہے، ایک خاتون صارف نے اس حوالے سے لکھا کہ اگر میرے بچے میرے بڑھاپے میں میرے ساتھ ایسا کریں گے تو میں بھی لوئی جیسا قدم اٹھاؤں گی۔

یہ پڑھیں:بٹر چکن کس نے ایجاد کیا؟، معاملہ دہلی ہائیکورٹ تک پہنچ گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top