جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اسلام آبادپہنچ گئے

29 جنوری, 2024 10:41

 

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچ گئے، نورخان ائیربیس پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ امیرعبداللہیان نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے جبکہ اپنے دورے کے دوران وہ وزارت خارجہ کے حکام کے علاوہ سکیورٹی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

پاک ایران تعلقات میں بہتری کیلئے ایرانی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں مختلف اموررپرتفصیلی تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔

اس دورے کے دوران اسلام آباد میں دونوں فریقین حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش اور دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔

پاکستان روانگی سے قبل ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ ہم دشمنوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خطے میں دوستی ’امن اور سکیورٹی کو ہدف بنائیں‘ اچھی ہمسائیگی کے ذریعے ہی سلامتی کا حصول ممکن ہے۔

تہران ائیرپورٹ پر ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اور ایرانی حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔

یہ پڑھیں : پاک ایران تعلقات بحال، پی آئی آے کا ایرانی فضائی حدود کا استعمال

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top