جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب میں نمونیہ کے کیسز میں اضافہ،مزید 13بچےانتقال کرگئے

27 جنوری, 2024 11:25

صوبے پنجاب میں خطرناک  نمونیہ سے مزید 13 بچے انتقال کر گئے ہیں رواں ماہ اس مرض سے اموات کی تعداد 233 ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب میں نمونیہ سے اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 1122 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے ایک بچہ جاں بحق ہواہے،جبکہ ایک روزمیں 280 نئے کیسز سا منے آئے۔
رپورٹس کے مطابق تین روز کے درمیان 39 بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں، 24 جنوری کو 14 بچے، 25 جنوری کو 12 اور نمونیہ سے مزید 14 بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
ماہرینِ صحت کے مطابق پنجاب میں نمونیہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونیوالی سموگ بھی ہے۔
واضح رہےپنجاب میں رواں سال نمونیہ سے 233 اموات اور 12 ہزار 719 کیسز سامنے آئے جبکہ لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 49 اموت اور 2 ہزار 101 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ پڑھیں:پنجاب میں نمونیہ پھیل گیا، مزید 12 بچے جاں بحق

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top