جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاک ایران وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، کشیدگی میں کمی لانے پر اتفاق

19 جنوری, 2024 17:50

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایران کے وزیرخارجہ میں  ٹیلیفونک  رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ میں پاک ایران کشیدگی کم کرنے پر گفتگو ہوئی ہے۔

زرائع کے مطابق جلیل عباس نے ایرانی وزیرخارجہ کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان کبھی اپنی سلامتی پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔

ترجمان کے مطابق فریقین نے اعتماد کی بحالی کے حوالے سے اقدامات ، ایشوز اور درپیش چیلنجز کو مشترکہ حکمت عملی سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ب

یہ پڑھیں : کشیدگی تھم گئی ، پاکستان ایران میں مثبت پیغامات کا تبادلہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top