جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عالمی عدالت انصاف نےاسرائیل کے جنگی جرائم کے ثبوت کیلئےڈیجیٹل پلیٹ فارم کھول دیا

11 جنوری, 2024 10:41

 

عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی اسرائیل کےخلاف درخواست پر آئی سی جے پراسیکیوٹر آفس نے عوامی شکایات کیلیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کھول دیاہے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر سے لوگ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے ثبوت آن لائن جمع کراسکیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کو پاکستان، مالدیپ اور نمیبیا سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 800 سے زائد دانشوروں، بین الاقوامی ماہرین قانون کی حمایت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے کے خلاف دائر کی ہے، مقدمے کی سماعت 11 اور 12 جنوری کو ہوگی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کہا گیا کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات نسل کشی ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کو جان بوجھ کر قتل کر رہی ہے اور غزہ کے بڑے حصے کو تباہ کردیا گیا ہے، اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کا مقصد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا ہے، اسرائیل کا یہ عمل نسل کشی کنوشن کی خلاف ورزی ہے۔

یہ پڑھیں : غزہ میں ہلال احمر کی ایمبولینس پر میزائل حملہ،4افراد شہید 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top