جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی نے استعفی دے دیا

10 جنوری, 2024 14:29

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے استعفا دے دیا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا۔

جسٹس مظاہر نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔

استعفے کے متن میں یہ بھی درج تھا کہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں فرائض انجام دیے۔

واضح رہے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت زیر سماعت ہے۔

یہ پڑھیں : جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرادیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top