جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

تین ہفتے قبل فوڈ ڈلیوری پر لگنے والے تعلیم یافتہ لڑکے کو کار سوار نے کچل ڈالا

28 دسمبر, 2023 11:25

 

پشاو:تین ہفتے قبل فوڈ ڈلیوری کی ملازمت اختیار کرنے والے نوجوان کو امیر زادے نے گاڑی تلے روند کر مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں معروف پیزا برینڈ میں بیس روز قبل بھرتی ہونیوالا نوجوان ڈلیوری کے لیے پشاور میں قائم ڈیفنس کے قریب پہنچا تو ایک تیز رفتار گاڑی نے اُسے ٹکر ماری اور پھر ڈرائیور ڈلیوری بوائے کو کچل کر فرار ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں فوڈ ڈلیوی بوائے زیادہ زخم آنے اور خون بہنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق تیس سالہ عامر سہیل ولد نور اکبر سکنہ دیہہ بالا جو کہ حسب معمول پیزا ڈیلیوری کرنے کے لئے ریسٹورنٹ سے نکلا اور جیسے ہی ڈیفینس کے قریب پہنچا تو اس دوران تیز رفتار گاڑی سے اُسے زور دار ٹکر ماری اور پھر اُسے روند دیا۔

اس کے نتیجے میں عامر شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد دینے کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

عامر سہیل کے دوستوں کے مطابق وہ تعلیم یافتہ نوجوان تھا محنت و لگن سے کام کرتاتھا اچانک اس کی موت پر اہل خانہ شدید صدمے میں ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی کی تلاش جاری ہے او ر جلد غفلت برتنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ پڑھیں : کویت میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،معروف پاکستانی جاں بحق

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top