جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انٹرا پارٹی انتخابات: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

26 دسمبر, 2023 12:27

پشاور:  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں الیکشن اور انٹرا پارٹی انتخابات کو چلینج کرنے والوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جن لوگوں نے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کیا وہ پارٹی ممبر ہی نہیں ہیں اور الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان بلا بھی واپس لے لیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن کے پاس پارٹی انتخابات کرانے کے طریقے پر فیصلے کا اختیار نہیں لہٰذا تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تحریک انصاف نے عدالت سے سینئر ججز پر مشتمل بینچ بنانے اور درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی انٹر اپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان بلا بھی واپس لے لیا تھا۔

یہ پڑھیں:پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم، پارٹی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top